بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

وسیم اکرم آج کل کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، وہ اور ان کی صاحبزادی دنیا کی خوبصورت ترین آبشار نیاگرا فالز پر موجود ہیں۔

بیرونِ ملک موجود وسیم اکرم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناقابل یقین آبشار نیاگرا فالز پر اپنی بیٹی کے ہمراہ قیمتی وقت گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے 2013ء میں شادی کی تھی۔

پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں جبکہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کی دوسری اہلیہ شنیرا سے ہے۔

وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی جبکہ  اس جوڑی کی شادی کو دو دن بعد یعنی کے 10 اگست کو دس سال مکمل ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیے  بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلیا کو شکست دیدی
Back to top button