بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں، قمر زمان کائرہ

 قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر دہشتگردوں سے تعلق کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے، عمران خان کو بھی آنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے ، نفرت نہیں ، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں ۔

Back to top button