بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ (synagogue) پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ یروشلم کے مشرقی حصے میں واقع نیوے یاکو نامی بستی میں ہولوکاسٹ کی یادگاری دن کے موقع پر پیش آیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ  عبادت گاہ میں فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بھی بمباری کردی تھی.

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کی شب غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔اس سے قبل گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور  حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 10 فلسطینی  شہید ہو گئے تھے۔

Back to top button