بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشیا کی 50 کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں شیری رحمان بھی شامل

ایشیا کی 50 کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔امریکی جریدے فوربز نے 50 سال سے زائد عمر کی ایشیا پیسیفک کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق فہرست میں ایسی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق کوپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز سے متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا۔

فوربز میگزین کے مطابق شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکا میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے والی پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا۔

جریدے کے مطابق شیری رحمان نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، فنانشل ٹائمز نے بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا۔

Back to top button