بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے، شیری رحمان

رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں عالمی شراکت داروں نے بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو کی تعمیل میں عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے، اس سارے عمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ سیلاب کے بعد انتونیو گوتریس عالمی سطح پر پاکستان میں کمزور اور متاثرہ لوگوں کی آواز بن کر سامنے آئے، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کو ان کے گھر اور زندگیاں واپس دینا ہے، ہم اس حوالے سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مشن میں مکمل کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف ملک میں ایک جماعت مسلسل انتشار اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف ہے، عالمی دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہماری اور اس جماعت کی ترجیحات میں کتنا فرق ہے۔ 

Back to top button