بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

 قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب سامنے سے آنے والی بس اور مزدا آپس میں ٹکرا گئے، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی تاہم حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button