بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان امریکا کا پارٹنر ہے، نیڈ پرائس

 امریکی ترجمان محکہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان امریکا کا پارٹنر ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، اپنے شراکت داروں کے درمیان تناؤ کم کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نیڈپرائس نے مزید کہا کہ کشمیر پر دونوں ملکوں کو مل کر بات چیت کرنا ہوگی،ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Back to top button