بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا

بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے۔

پارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلا دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جماعتِ اسلامی پر 2012ء سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔بنگلا دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے سبب مظاہرے جاری ہیں۔اپوزیشن جماعتیں بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Back to top button