بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب کا سبزی وفروٹ منڈی خوشاب کا دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کے احکاما ت کی روشنی میں سبزیوں اور پھلوں کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب نوید احمد اورسب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی نے سبزی وفروٹ منڈی خوشاب کا دورہ کیا۔اے ڈی سی (آر) نوید احمد نے منڈ ی میں موجود سبزیوں اور پھلوں کو سٹالز پر جاکر ان کی کوا لٹی کابغور جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں نیلامی کے عمل کو بھی چیک کیا۔اے ڈی سی (آر) نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدا یت کی کہ وہ بولی کے وقت ہو شیا ر باش رہیں اور منڈی میں ذاتی دلچسپی لے کرپھلوں و سبزیوں کی ترسیل اور انکے بھاؤ پر خصو صی اور کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو حکو مت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنا سکے۔

Back to top button