بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 6300ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1495ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1490متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 276روڈٹریفک کے حادثات، 1001میڈیکل کی ایمرجنسی،11 آتشزدگی کے واقعات،30کرائم کے واقعات اور 157دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گر نے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 184 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1277 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 335متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ موسم سرما میں دھندکی صورت میں موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹس کا استعمال کریں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز ٹرالی پر ریفلیکٹنگ ٹیپ کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

Back to top button