بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑی شکست

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز  کیا، میزبان جنوبی افریقا نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچسٹروم میں ایف آئی ایچ مینز نیشنز کپ کا آغاز ہوگیا، پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل تھی جس میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی دباؤ رکھا اور وقفے وقفے سے گول بھی کرتی رہی۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے رومان اور ارشد لیاقت نے گول کیے۔

 پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ قومی ہاکی ٹیم یکم دسمبر کو دوپہر دو بجے فرانس کے مد مقابل آئے گی ۔

Back to top button