بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹراما سنٹر بننے پر ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کے شکر گزار ہیں، ڈاکٹر آصف محمود

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آسف محموداحمد احمد قاضی کی طر ف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کی تہہ دل سے مشکور ھے جن کی کاوش سے تحصیل خوشاب ہسپتال، تحصیل نوشہرہ اور تحصیل قائدآباد میں ٹراما سنٹربنے۔ ایم ایس کے مطابق انشاءللہ بہت جلد جب یہ فنکشنل ھوں گے توجو مریض دور دراز سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد آتے ھیں انکو اب اپنی ھی تحصیل میں علاج معالجے کی بہتر سہولت میسر ھو گی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لوڈ کم ھو گا۔

Back to top button