بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں سے فائرنگ تبادلہ، دو فوجی جوان شہید

 ڈیرہ اسماعیل  خان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درا زندہ میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شہید ہونے والوں میں نائیک ساجد حسین اور سپاہی محمد اسرار شامل ہیں جن میں سے 33 سالہ نائیک ساجد کا تعلق خوشاب اور 26 سال کے سپاہی محمد اسرار کا تعلق اٹک سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

Back to top button