بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

لبنان اور اسرائیل نے ’تاریخی‘ بحری معاہدے پر دستخط کردیئے

لبنان کے صدر میشل عون اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے امریکا کی ثالثی میں لبنان کے ساتھ بحری سرحد کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

 رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے لبنان کو اُمید ہے کہ اسے گیس کی تلاش کا پروانہ مل جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ’تاریخی‘ معاہدے کو سراہا۔

مغربی ممالک کی جانب سے توانائی کی پیداوار کھولنے اور گیس کی تلاش میں روس پر انحصار کو کم کرنے کے بعد یہ معاہدہ طے پایا گیا۔لبنان کے صدر میشل عون نے دارالحکومت بیروت میں جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے دارالحکومت یروشلم میں الگ الگ دستخط کیے، معاہدہ کی فائل ثالثوں کے حوالے کیے جانے کے بعد یہ نافذالعمل ہوا۔

جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے کے بعد حتمی اقدامات کیے اور امریکا کی موجودگی میں معاہدے کی کارروائی کے بعد اقوام متحدہ کو جمع کروادی ہے۔

لبنانی حزب اللہ گروپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ سرحد پر غیرملکی گیس کے ذخائر تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی غیرمعمولی نقل و حرکت کو ختم کر دیں گے، حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہمارا مشن مکمل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے  اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر جوابی حملے، 198 شہید
Back to top button