بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں ملزمہ اور مرکزی ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کا دو زورہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جمعرات کو اسلام آباد پولیس نے سارہ انعام قتل کیس کی ملزمہ ثمینہ شاہ کو سینئر سول جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا ملزمہ کو گزشتہ روز (19اکتوبر) کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ’کیا آپ نے اس مقدمے کا چالان جمع کرا دیا ہے؟۔

عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’14 دن کا وقت گزر چکا ہے ابھی تک آپ نے چالان جمع کیوں نہیں کروایا؟جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان بن چکا ہے، آج جمع کروا دیا جائے گا اور عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ ملزمہ سے لاکٹ برآمد کرنا ہے اس لیے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

بعد ازاں ملزمہ کے وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ ثمینہ شاہ پہلے دن سے ہی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں، انہوں نے خود اپنے بیٹے کو گرفتار کروایا تھا۔

وکیل نے کہا کہ ہم پر 109 کی دفعہ لگائی ہے، پولیس بتائے کہ اس سے متعلق کس جگہ مشورہ ہوا تھا۔وکیل نے ملزمہ کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Back to top button