بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ن لیگ سرائے عالمگیر کے صدر اغوا کے بعد قتل

مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے صدر راجہ رؤف کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔مقامی پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 6 ڈاکو سابق چیئرمین یونین کونسل سرائے عالمگیر  راجہ رؤف کے گھر میں داخل ہوئے، لوٹ مار کے بعد ڈاکو  راجہ رؤف کو ساتھ لے گئے اور راستے میں ہی قتل کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

رانا ثنا اللہ نے متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔وزیر داخلہ نے واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے  اٹارنی جنرل کا سابق وزیراعظم کے لندن میں ڈاکٹر کو خط
Back to top button