بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جوبائیڈن کا بیان، امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاج ی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور  اجلاس  میں امریکی سفیر  کی  طلبہ کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کی مپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیے  افغانستان سے انخلا جوبائیڈن کا سمجھدارانہ اقدام تھا،وزیراعظم عمران خان
Back to top button