بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جوبائیڈن کا کا بیان، امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرینگے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

ان کا کہنا تھا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائے گا۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سیلاب کی وجہ سے ضمنی الیکشن پر توجہ نہیں دے سکے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان کے دھوکے میں نہ آئیں، یہ شخص پہلے بھی جھوٹ بول رہا تھا اور آج بھی جھوٹ بول رہا ہے۔

مزید پڑھیے  غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبائی دارالحکومت میں سہولت سنٹر قائم کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
Back to top button