بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم دورہ قازقستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف اپنا قازقستان کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے۔دورے کے دوران وزیراعظم نے آستانہ میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات پر چھٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی آستانہ میں جمع ہونے والے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی۔CICA کے رکن ممالک نے پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے تباہ کن سیلابوں پر اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کی جاری امدادی کوششوں اور تعمیرنو اور بحالی کے مرحلے میں اس کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیے  دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سینکڑوں دیہات زیرآب، زمینی رابطے منقطع
Back to top button