بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا،جس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی ،انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کا تحفظ ہمارے اوپر فرض ہے،ہم اس فرض کی ادائیگی میں کسی صورت بھی روگردانی نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ ء حسنہ پر مکمل عمل پیرا ہوکر کے ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول ہمیں بھولا ہوا سبق یاد دلاتا ہے کہ پاکستان میں نظام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قائم کیا جائے، اس موقع پر ختم نبوت موومنٹ کے صدر مفتی امتیاز احمد مروت، امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداءالرحمن، نامزدامیدوار پی پی 83 چوہدری ناصر ندیم گجر، نامزدامیدوار پی پی 84،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے مقامی راہنماوں احسان حسینی، چوہدری عبدالروف اور سیکرٹری اطلاعات حافظ تنویر حسین بھی موجود تھے۔

Back to top button