بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تھائی لینڈ میں سابق پولیس اہلکار نے اسپتال میں فائرنگ کرکے اہلیہ اور بچے سمیت 31 افراد کو مار ڈالا

تھائی لینڈ کے شمالی حصے میں سابق پولیس اہلکار نے اسپتال میں فائرنگ کر کے اہلیہ اور بچے سمیت 31 افراد کو قتل کر دیا۔تھائی حکومت کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں پیش آیا، افسوسناک واقعے میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جبکہ تھائی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعدادحکومتی ترجمان کی جانب سے بتائی گئی تعداد سے زیادہ ہے۔

Back to top button