بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی ستائیس، پشاور چوبیس، کوئٹہ پندرہ، گلگت تیرہ، مری سولہ اور مظفر آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ چھ، اننت ناگ اور شوپیاں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button