بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مصری صدر کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر سیسی نے پاکستان میں موسمیاتی وجہ سے ہونے والی مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔

مصری صدر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مصر کی جانب سے امداد کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں صدر کو فون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مصری حکومت کی طرف سے حمایت اور یکجہتی کے بھرپور اظہار کو سراہا۔

شہباز شریف نے مصری صدر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے ہونے والے جانی نقصان، انفراسٹرکچر، معیشت اور فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے مصری صدر کو COP-27 کی کامیاب کانفرنس کے لیے مصری ایوان صدر کو پاکستان کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔دریں اثنا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button