بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی قطر میں انتقال کرگئے

عالم اسلام کےمعروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی قطر میں انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ یوسف القرضاوی کی عمر 96 سال تھی، ان کا شمار عالم اسلام کے بااثر ترین علماء میں ہوتا تھا۔

 شیخ یوسف القرضاوی کا تعلق مصر سے تھا اور وہ خودساختہ جلاوطنی میں دہائیوں سے قطر میں مقیم تھے، وہ عرب دنیا کی معروف اسلامی تنظیم اخوان المسلمین کے فکری رہنما سمجھے جاتے تھے۔

شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے،  عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی، انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا جب کہ وہ عالم اسلام میں جمہوری نظام کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے۔

Back to top button