بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔شہیدجوانوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔

Back to top button