بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس، لاہور تیس، کراچی اٹھائیس، پشاور انتیس، کوئٹہ اور مری سترہ، گلگت پندرہ اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، بارہمولہ، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ گیارہ، اننت ناگ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button