بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ٹریفک کا المناک حادثہ، 3افراد جاں بحق

حسن ابدال،ٹریفک کا المناک حادثہ موہڑہ چوک کے قریب ہائی ایس اور ڈمپر میں تصادم، 3 جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی واقعات کےمطابق تحصیل حسن ابدال کے علاقے موہڑہ چوک کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور ڈمپر میں تصادم ہوا ،جس کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے

May be an image of 8 people, people standing, tree and outdoors

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے

May be an image of outdoors

ریسکیو اہلکاروں نے ڈمپر ڈرائیور کی لاش 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال کر تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دی جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ روشن دین ولد محمد یعقوب( ڈمپر ڈرائیور)، 48 سالہ اجمل خان ولد صفدر اور 35 سالہ حسنین شاہ ولد امجد شاہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ اشتیاق ولد محمد ہارون اور 45 سالہ شیراز خان ولد اورنگزیب شامل ہیں

Back to top button