بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تیس، کراچی اور پشاور اٹھائیس، کوئٹہ اٹھارہ، گلگت سولہ، مری سترہ اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں اور بارہمولہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button