بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

 اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس  کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔  یوفون اور نیا ٹیل کی سروس متاثر ہونے کے باعث  بھی صارفین پریشانی کا شکار ہیں، پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں خرابی آج صبح سامنے آئی۔ 

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ساوتھ اور نارتھ کے ڈیٹا نیٹ ورکس میں تکنیکی مسئلہ سامنے آیا ہے، نیٹ ورک میں تکنیکی مسئلے کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ 

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے، جس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Back to top button