بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

  موٹرے وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، لواحقین سے دلی ہمدردی

وزیر اعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے دے دیا، شدید زخمیوں کو لاہورشفت کرنے کے احکامات


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کو زخمی افراد کے علاج معالجے کیلئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جھلسنے والے افراد کو برن سینٹر ملتان میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری لاہور شفٹ کرنے کے احکامات دیئے

Back to top button