بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم استحصال منائیں گے

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو تین سال مکمل ہونے پر اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیرقانونی ، غیراخلاقی اور غیرآئینی اقدام کی مذمت کیلئے آج(جمعہ) ملک بھر میں یوم استحصال منایاجائے گا۔حکومت نے یوم استحصال منانے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز اور کانفرنسوں کے انعقاد سمیت کئی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے ۔ملک بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیںگی جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریںگے۔پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو پیغام دے گی کہ پاکستان کے عوام آزادی کے حق کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد میں اور بھارتی فورسز کی جانب سے کیے گئے مظالم کے خلاف ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔پانچ اگست 2019 کو مودی کے زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارتی آئین کی شقوں 370 اور35 اے کو ختم کردیاتھا اوراس طرح کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والا قانون ختم کردیاگیا تھا۔

اشتہار
Back to top button