بین الاقوامی
ہاتھی دانت اور دیگر جانوروں کے جسمانی اعضا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ملائیشین حکام نے ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت کے ہاتھی دانت اور دیگر جانوروں کے جسمانی اعضا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹم حکام نے سیلانگور کی بندرگاہ سے ایک کنٹینر کو قبضے میں لیا جس میں چھ ٹن ہاتھی دانت، سمندری گھوڑے کی سم، اور دیگر جانوروں کے جسمانی حصے چھپائے گئے تھے۔ ان نوادرات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت اٹھارہ ملین ڈالر کے برابر تھی جنہیں افریقہ سے نا معلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش ہورہی تھی۔
کنٹینر سے ہاتھی دانت کے علاوہ پنگوئن کا چمڑا ، چیتے کی ہڈیاں اور کئی دیگر اشیاء شامل تھیں۔