بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ بلدیاتی انتخابات،غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی سب سے آگے

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔

شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 285 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میونسپل کمیٹی کی225 نشستیں جیت لی ہیں۔

 جی ڈی اے 18 نشستوں پرکامیاب  ہوئی ہے جبکہ 19 آزاد امیدوار جیت سکے ہیں، پی ٹی آئی نے 14 اور جے یو آئی نے7 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتوں نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ٹاؤن کمیٹیوں  کل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 408 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے، جی ڈی اے کے 57 امیدوار اور 61  آزاد امیدوار کامیاب  ہوئے ہیں۔

 پی ٹی آئی کے10، جے یو آئی کے 7 اور دیگر جماعتوں کے12 امیدوار کام یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے  عیدالفطر، صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان
Back to top button