بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

منشیات سمگلروں کیخلاف بڑی کارروائی،500کلوچرس برآمد

گوادر میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 500 کلو چرس برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک گاڑی سے 500 کلو گرام چرس برآمد کی گئی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی تحویل میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کےمطابق گوادر میں اپریل اور مئی کے مہینے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 44 کیسز درج کیے گئے۔

Back to top button