بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

انتہا پسند ہندوئوں نے لکھنئو کا نام تبدیل کرنے کی سازش تیار کرلی

انتہاپسند جماعت بی جے پی نے بھارتی شہروں سے مسلم شناخت ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے اترپردیش (یو پی) کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے لکھنو کا نام بدل کر لکشمن پوری رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ آدیتیہ ناتھ کی ٹوئٹ کےبعد سوشل میڈیا پر لکھنوکے نام کی تبدیلی سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنے والےدنوں میں لکھنو کا نام بدل کر لکشمن پوری رکھا جاسکتا ہے اور بی جے پی کے رہنما کئی مرتبہ لکھنو کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل آدیتیہ ناتھ الہٰ آباد کا نام پریا گراج اور  فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کرچکے ہیں۔

Back to top button