بین الاقوامی
شمالی کوریا میں کورونا کے باعث لاک ڈائون نافذ
شمالی کوریا میں عالمی وبا کوروناوائرس کی نئی لہر جاری ہے جس کے پیشِ نظر کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز بخار سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ حکومت کی جانب سے مرنے والے افراد کے کورونا وائرس مثبت ہونے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بخار کی علامات والے 1لاکھ 74ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، شمالی کوریا نےگزشتہ روز بخار کی علامات والے 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
خبرایجنسی کے مطابق شمالی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے ایک شخص کورونا پازیٹو تھا۔