بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

2مسافر وینز حادثے کا شکار،12افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں 2 مسافر وینز حادثے شکار ہوگئیں، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ون وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے جوکہ عرس میں شرکت کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جامشورو انڈس ہائی وے پر بھی مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے۔

مسافر گاڑی مانجھند کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی تھی ، حادثے کا شکار افراد مزدور تھے جو نوشہرو فیروز سے مزدوری کیلئے کراچی جارہے تھے۔

Back to top button