بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سری لنکا کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلادیش روانہ

سری لنکا کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلادیش روانہ ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 مئی اور دوسرا ٹیسٹ 23 مئی سے شروع ہوگا۔

سری لنکا کی ایمرجنگ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے جبکہ ان کی ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیم کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھلیں جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24مئی، دوسرا 26 اور تیسرا 28 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

Back to top button