بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ

 وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا اور  انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کے لیے  بھی عیدکی مبارک کا پیغام دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پرتپاک میزبانی پر سعودی قیادت وحکومت سے اظہار تشکر کیا  اور  سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکی خواہش کا اعادہ کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہم کنارکرنےکی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ولی عہد سےحالیہ ملاقات میں فیصلوں پر عملدرآمد کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد دی اور  پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد نے بھی دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کرکام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات میں وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

Back to top button