بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16مئی تک ملتوی

سپیکر  پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی  کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کاکہنا ہےکہ آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ  اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے فوری  طور پر اجلاس  ملتوی کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال  کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔

واضح  رہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جانی تھی۔

مزید پڑھیے  سندھ ہائوس حملہ کیس، رپورٹ جمع نہ کرانے پر پولیس کی سرزنش
Back to top button