بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شریف خاندان کے متعدد نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

وفاقی حکومت کی نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) پالیسی کے تحت متعد اہم نام فہرست سے خارج کردیے گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے متعدد نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں جن میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد تھی۔

مزید پڑھیے  نواز شریف آئیں 24گھنٹے میں پاسپورٹ دینگے، شیخ رشید
Back to top button