بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری موخر کردی

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہےکہ جب تک صدر مملکت کا نوٹیفکیشن نہیں آتا گورنر پنجاب کے طورپرکام کرتارہوں گا، کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کر سکتا۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ کا کہنا  تھا  کہ الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں، حمزہ شہباز کے پاس ووٹ پورے تھے تو الیکشن متنازع بنانے کا کیا مقصد تھا، پولیس نے جس طرح اراکین اسمبلی پر دھاوا بولا اس کی مثال نہیں ملتی۔

عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کل ہونے والے الیکشن میں غیر جانب دار نہیں تھے، جب تک مطمئن نہ ہو جاؤں کہ گزشتہ روز ہونے والا الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہے اس وقت تک نئے وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف نہیں لوں گا، نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب فی الحال مؤخر کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے  عمر شریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نہیں پڑھائیں گے
Back to top button