بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،7فوجی شہید

شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور  سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،  ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستانی شائقین پر حملہ کرنے والے افغانیوں کیخلاف شارجہ حکام کا کارروائی کا اعلان
Back to top button