بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بڑھتی سیاسی کشیدگی اور عدم برداشت کا ایک اور افسوسناک واقعہ، ہوٹل میں لڑائی جھگڑا

ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی اور عدم برداشت کا ایک اور واقعہ مقامی ہوٹل میں پیش آیا جہاں افطاری کیلئے لوگ اکٹھے تھے، افسوسناک بات یہ ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے جبکہ اس واقعہ میں اس کے برعکس دیکھنے کو ملا۔ دوسری جانب افطاری کے موقع پر جہاں ضروری ہوتا ہے کہ آخری لمحات میں دعائیں مانگی جائیں اور اللہ تعالی کو راضی کیا جائے وہاں اس طرح کے لڑائی جھگڑے کی کسی طور پر بھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ایک بار پھر نجی ہوٹل میں منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم سے بدتمیزی کی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نور عالم خان کو  پشتو میں گالیاں دیں، نور عالم اپنے دوستوں ندیم  افضل  چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر  اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان نےگالیاں دینے والے کوسمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن پی ٹی آئی کا کارکن گالیاں دینے سے  باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا۔

عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم خان کو مکا مارا جس پر لڑائی شروع ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رکن کی پٹائی کردی۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہو گی
Back to top button