بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہو گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر آج پھر سماعت ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 12 جنوری کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ بنیادی چیز جمہوریت ہے، ملک اور سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے اور اگر انٹراپارٹی انتخابات درست نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردی تھی۔

سماعت کے بعد جاری حکم نامے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ ہمیں آگاہ کیا گیا کہ عام انتخابات کی وجہ سے معاملہ فوری سماعت کا ہے، ہمارا ویک اینڈ برباد کرنے کا شکریہ۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آج حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے آپ سے کل کچھ پوچھنا پڑ جائے۔

Back to top button