بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل عہدے سے مستعفی

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود خان نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

نجی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے راجا خالد محمود خان نے کہا کہ ’اس ملک کے ساتھ بدترین ہوا ہے، ایسا کچھ ہونے کی آمر کے دور میں توقع کی جاسکتی ہے، کسی جمہوری حکومت میں ایسا کبھی نہیں ہوا جو آج ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور حکومت کا مزید دفاع نہیں کر سکتا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈپٹی اسپیکر نے آج کا اقدام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن، خواہش اور منشا کے مطابق ہوا، یہ قطعی طور پر آئین و قانون کے مطابق نہیں تھا، سپریم کورٹ آئین کی کسٹوڈین ہے اور اسے اس اقدام پر ازخود نوٹس لینا چاہیے‘۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم نے 7 فروری کو اے پی سی بلا لی، عمران خان کو بھی دعوت
Back to top button