بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان،امریکا ایران ایک گروپ میں شامل

اس سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ا مریکا اور ایران ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ 21  نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈراز قطر میں نکالے گئے، 32 ٹیموں پر مشتمل اس میگا ایونٹ کیلئے اب تک 29 ٹیموں کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ 3 ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ جون میں ہوگا، جن گروپس کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اس میں گروپ بی، ڈی اور ای شامل ہیں۔

ڈراز کے مطابق گروپ اے میں میزبان قطر، ایکواڈور ، نیدرلینڈز اور سینیگال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ایران اور امریکا کو جگہ ملی ہے۔

اس کے علاوہ گروپ سی میں ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ ہیں جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، ڈنمارک اور تیونس شامل ہیں۔

گروپ ای کی بات کی بات جائے تو اس میں اسپین، جرمنی اور جاپان کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ایف میں بیلجیئم ، کینیڈا، مراکش اور کروشیا کو جگہ ملی ہے۔

اس کے علاوہ گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون ہیں جبکہ  گروپ ایچ میں پرتگال ، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

Back to top button