بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کیا فردوس عاشق اعوان مسلم لیگ ن میں جانے کی خواہشمند ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فردوش عاشق اعوان کی جانب سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت تک یہ پیغام معروف گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پہنچایا گیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے فردوس عاشق اعوان کے معاملے پر 10 منٹ تک بات چیت بھی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فردوس عاشق اعوان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی اور انہیں جواب دیا گیا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سے رابطہ کیا جائے۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسے ’جھوٹی خبر‘ قرار دیا۔

Back to top button