بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

چین میں مسافر طیارہ کر گر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کی ائیرلائن کا مسافر طیارہ 132 افراد کو لے کر منزل کی جانب روانہ ہوا جو جنوبی چین کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

https://twitter.com/i/status/1505848741458165762

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مسافر طیارہ بوئنگ 737 گوانگ زی کی طرف جارہا تھا جو وازو شہر کے قریب پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔

فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کے مطابق حادثے کا شکارہونے والا طیارہ چھ سال پرانا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1505828662658097153

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ طیارے نے دوپہر ایک بجے اڑان بھری تھی جو اپنے مقررہ وقت پر منزل پر نہیں پہنچا جب کہ طیارے کی فلائٹ ٹریکنگ 2 بجکر 22 منٹ پر ختم ہوچکی تھی اور اس وقت طیارہ 3225 فٹ کی بلندی پر تھا اور اس کی رفتاری 696 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، پرواز نے تین بجکر 5 منٹ پر اپنی منزل پر لینڈ کرنا تھا۔

چینی ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں کریو ممبران سمیت 132 افراد سوار تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ جنگل میں آگ کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیے  رمضان المبارک میں اسرائیلی جارحیت، بمباری سے روزے کی تیاری میں مصروف 10 فلسطینی شہید
Back to top button