بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں محمد وسیم کو شکست

آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں برطانوی باکسر نے پاکستان کے محمد وسیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی، فیصلہ صرف 4 پوائنٹس کے فرق سے دفاعی چیمپئن کے حق میں ہوا۔

دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فائٹ میں پاکستان کے محمد وسیم کا ورلڈ فلائی ویٹ چیمپئن برطانیہ کے سنی ایڈورڈز سے ہوا۔

ابتدا ہی سے دونوں باکسرز نے حریف پر مکے برسانے شروع کیے، 12 راؤنڈ پر مشتمل مقابلے میں ایک دوسرے پر برتری کی جنگ جاری رہی۔

مقابلے کے اختتام پر دو ججز نے 111-115 جبکہ تیسرے جج نے 110-116 اسکور کے ساتھ سنی ایڈورڈ کے حق میں فیصلہ دیا۔

سنی ایڈورز نے یہ فائٹ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، میچ کے بعد دونوں باکسرز خوشگوار موڈ میں بھی نظر آئے۔

Back to top button